پاکستان
03 ستمبر ، 2012

شمالی پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری،کراچی میں آئندہ ہفتے امکان

شمالی پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری،کراچی میں آئندہ ہفتے امکان

اسلام آباد…ملک کے بعض علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی بھی توقع ہے۔جب کہ رواں ہفتے کے اختتام پر کراچی سمیت زیریں سندھ میں بھی مون سون کی بارش کا امکان ہے۔اگلے دو ہفتوں میں پشاور ، بنوں ،کوہاٹ ، ڈی آئی خان ڈویژن ، راول پنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ،فیصل آباد ، سرگودھا ، ساہیوال ڈویژن میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔تربت 44 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔لاہور ، کراچی ، کوئٹہ ، گلگت اور مظفر آباد میں 34 ، اسکردو 31 ، اسلام آباد 30 اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری رہا۔

مزید خبریں :