03 ستمبر ، 2012
پشاور…پشاور میں امریکن قونصلیٹ کے اہلکاروں پر حملے کے بعد پاکستان میں یونیسیف کے چیف ڈینس کنگ کو پشاورداخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انھیں واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔پاکستان میں یونی سیف کے چیف ڈینس کنگ کو موٹر وے پر پشاور ٹول پلازہ کے قریب سیکورٹی اہلکاروں نے روک دیا۔ یونی سیف چیف ڈینس کنگ نے جیو نیوز سے گفت گو میں بتایا کہ وہ دفتری کام کے سلسلے میں پشاور آنا چاہتے تھے اور یہاں ان کی مختلف میٹنگز شیڈول میں شامل تھیں۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سیکورٹی خدشات کے باعث انھیں پشاور داخل ہونے سے روک دیا، جس پر ڈینس کنگ دیگر ساتھیوں سمیت واپس اسلام آباد چلے گئے۔یونی سف چیف ابدرہ روڈ پر امریکی اہلکاروں پر ہونے والے بم حملے کے تھوڑی دیر بعد ہی اسلام آباد سے پشاور پہنچے تھے۔