پاکستان
03 ستمبر ، 2012

سندھ یونیورسٹی میں چند اساتذہ بلیک میلنگ کر رہے ہیں،سید انور

حیدر آباد…جام شورو سندھ یونیورسٹی کے اساتذہ سید انور علی شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ سندھ یونیورسٹی میں پر امن تدریسی عمل کو خراب کرنے کیلئے بلا جواز احتجاج کیا جارہا ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید انور شاہ نے کہا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کے چند اساتذہ بلیک میلنگ کرکے یونیورسٹی کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں اورچند نام نہاد لیڈر انتظامیہ کو بلیک میل کررہے ہیں۔ مسلسل تدریسی عمل کے بائیکاٹ کے باعث ہزاروں غریب طلبہ وطالبات کی تعلیم تباہ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل دوبجے جسقم اور سول سوسائٹی کی جانب سے انڈس ہائی وے پر دھرنے کا بھی اعلان کیا۔ انور شاہ نے سندھ یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے انعقاد کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :