پاکستان
03 ستمبر ، 2012

ججوں کی کمی کے باعث جلد مقدمات نمٹانے میں مشکل ہے،جسٹس دوست محمد

پشاور…چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نے کہا ہے کہ جلد مقدمات نمٹانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم ججوں کی کمی آڑے آرہی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نے سروس ٹریبونل کے چیئرمین کو حکم دیا کہ وہ اور دیگر عدالتی ادارے جلد از جلد چترال میں اپنی شاخیں قائم کریں تاکہ لوگوں کو چترال ہی میں سستا انصاف مل سکے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہائی کورٹ میں گیارہ ہزار مقدمات زیر سماعت ہیں، جنہیں جلد نمٹانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، تاہم ججوں کی کمی آڑے آرہی ہے اور جیسے ہی ججوں کی تعداد بڑھے گی مقدمات جلد نمٹانے کی کوشش کی جائے گی، اس سے پہلے چیف جسٹس نے سرکٹ بینچ پشاور ہائی کورٹ کا باضابطہ افتتاح کیا ، اس موقع پر چیف جسٹس کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :