03 ستمبر ، 2012
کراچی …سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر پولیس افسران کے جھگڑے پر ڈی ایس پی مقصود احمد کی جانب سے مقدمے کے اندراج کے لئے آرام باغ تھانے میں درخواست جمع کروادی گئی،لیکن بااثر پولیس افسران کے خلاف مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر پولیس افسران کے درمیان ہونے والے جھگٹرے کے بعد تعیناتی کے منتظر اور 39 سال سے محکمہ پولیس سے وابستہ ڈی ایس پی مقصود احمد کی جانب سے مقدمے کے اندارج کے لئے آرام باغ تھانے میں درخواست جمع کروادی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس ایس پی فاروق اعوان،ایس پی راجہ عمر خطاب ،ایس پی خرم وارث اور ایک ایس پی جسے دیکھ کر وہ شناخت کرسکتے ہیں انھوں نے اپنے محافظوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا،اور انکی گاڑی سے سرکاری ایس ایم جی بھی چھین کر لے گئے،آرام باغ تھانے کی جانب سے ایک گھنٹے سے زائد تک درخواست وصول نہیں کی جارہی تھی،لیکن پھر میڈیا کے نمائندوں کو دیکھتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران حرکت میںآ گئے اور درخواست وصول کرلی،جس کے بعد ڈی ایس پی مقصود احمد کو ساوٴتھ زون کی نفری کے ساتھ شاہ فیصل کالونی میں واقع انکے گھر جانے دیا گیا۔