پاکستان
03 ستمبر ، 2012

انتخابی فہرستیں ہرماہ اپ ڈیٹ اور نئے شناختی کارڈ ہولڈر کو شامل کیاجائے،ای سی

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے نادر اکوانتخابی فہرستیں ہرماہ اپ ڈیٹ کرنیکی ہدایت کی ہے۔ جبکہ ان 7 لاکھ 81 ہزار 735 ووٹروں کو بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کاکہاگیا ہے جنہیں 31 مئی 2012ء کی انتخابی فہرستوں کے بعد شناختی کارڈز جاری کیے گئے۔ترجمان نادرا کے مطابق الیکشن کمیشن نے نادرا کو کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ رکھنے والے افراد کی گھر گھر جا کر تصدیق کر نے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی کہاگیاہے کہ جن افرادکو جون 2012 ء سے اگست 2012ء تک شناختی کارڈزجاری کیے گئے، ان کے نام بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کیے جائیں۔سن دوہزارسے اب تک 9 کروڑ 13 لاکھ 79 ہزار 788 بالغ شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 84 ہزار 918 شناختی کارڈز کی تصدیق نہ ہونے پر ان کارڈزکے حامل افرادکے نام ، الیکشن کمیشن نیووٹرزکی فہرست میں شامل نہیں کیے۔

مزید خبریں :