پاکستان
Time 15 جولائی ، 2020

دیامر بھاشا ڈیم کے فوائد کیا ہیں؟

وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ دیامر بھاشا ڈیم کے کام کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دیامر بھاشا ڈیم پر بریفنگ دی جائے گی اور کام کی رفتار سمیت دیگر امور سے آگاہ کیا جائے گا، اس موقع پر   فیصل واوڈا سمیت کئی وفاقی وزرا وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

دوسری جانب سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات عاصم باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیامربھاشا ڈیم پر موبلائزیشن تاریخی سنگ میل ہے، وزیراعظم آج میگا منصوبے پر کام کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سے 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوسکےگا اور ڈیم سے 12 لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہوسکے گی جب کہ منصوبے سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی مل سکے گی۔

عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اور اسٹیل کی صنعتوں کو ترقی ملے گی،  منصوبے سے 16ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی  اور نیشنل گرڈ کوسالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹ پن بجلی ملے گی، ملک میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچا جاسکے گا جب کہ قومی خزانے کو 290 ارب کا فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں :