کھیل
Time 15 جولائی ، 2020

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

کورونا وائرس کے باعث کرکٹ سیزن کو مختصر کرنے کا فیصلہ ستمبر میں ہوگا: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔

کورونا  کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں پاکستان میں تعطل کا شکار ہیں جس کے باعث پاکستان کرکٹ سیزن کسی بھی سطح پر شروع نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اکتوبر کے آغاز میں کرانے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان اور ڈائریکٹرہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ضابطہ کار (ایس او پیز)  تیار کیے جا رہے ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن انٹرنیشنل کرکٹ کے ہی طے کردہ ضابطہ کار کے تحت شروع ہوگا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ سیزن کو مختصر کرنے کا فیصلہ ستمبر میں ہوگا جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور اسٹاف کا پہلے کووڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سیزن کو محدود شہروں میں کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں نچلی سطح پر کرکٹ کے آغاز کی فوری طور پر اجازت دینا مشکل ہے کیونکہ کلب کی سطح پر سخت ضابطہ کار پر عمل درآمد کرانا دشوار ہوگا۔

مزید خبریں :