آم کی آسان اور مزیدار قلفی گھر میں بنائیں

فوٹو: فائل

موسم گرما کے آتے ہی اگر ہمیں کسی چیز کا انتظار ہوتا ہے تو وہ آم ہوتے ہیں، آم جس میٹھے میں استعمال ہوتا ہے اس کا ذائقہ دوبالہ ہو جاتا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں تمام تر لوگ اپنے اپنے گھروں میں موجود ہیں اور اگر ایسے میں کسی کو اگر آم کی ٹھنڈی اور میٹھی قلفی کھانے کا دل کر رہا ہے تو آج ہم اس کے لیے ایک آسان سے ترکیب لے کر آئے ہیں۔

فوٹو: فائل

اس آسان ترکیب پر عمل کرتے ہوئے آپ بھی اپنے گھر میں آم کی قلفی بنا سکتے ہیں۔

آم کی قلفی بنانے کے لیے اجزاء

آم

کنڈینسڈ ملک

تازہ کریم

دودھ

الائچی پاؤڈر

ترکیب

سب سے پہلے آم کو دھو کر اس کا چھلکا اتار لیں۔

چھلکا اتارنے کے بعد آم کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیجیے۔

3۔ آم کے ٹکڑے کاٹنے کے بعد اب اس بلینڈر میں میں دال کر اچھی طرح اس کا پیسٹ بنا لیں۔

آم کا پیسٹ بنانے کے بعد اس میں آدھے سے زیادہ ٹِن کنڈینسڈ ملک کا ڈال دیں اور اسے دوبارہ بلینڈ کر لیں۔

آم اور کنڈینسڈ ملک کے اس مکسچر میں اب آدھا پیکٹ فریش کریم کا ملا لیں۔

اب اس پورے مکسچر کو اچھی طرح چمچے سے مکس کر لیں۔

اب اس میں ایک کپ دودھ بھی شامل کرلیں اور اسے دوبارہ بلینڈ کرلیں۔

اب اس بلینڈ مکسچر میں حسب ذائقہ شکر  اور الائچی پاؤڈر ملا لیں اور اسے قلفی کے سانچے یا کسی ائیر ٹائیڈ کنٹینر میں 6 سے 7 گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور پھر خوف مزے لیکر کھائیں۔

مزید خبریں :