علامات سے بھی کئی سال پہلےکینسر کی تشخیص کرنے والا بلڈٹیسٹ ایجاد

— فائل فوٹو

سائنسدانوں نے ایک ایسا بلڈ ٹیسٹ ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے علامات ظاہر ہونے سے بھی کئی برس پہلےکینسر کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

اس ٹیسٹ کو پانسیر کا نام دیا گیا ہے اور یہ مہدے، حلق، آنتوں ، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسرکی علامات ظاہر ہونے سے بھی چار برس پہلے تشخیص کر سکتا ہے۔

نیچر کمیونیکیشن جرنل میں شائع نتائج میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ ایسے افراد کی نشاندہی کر سکتا ہے جنہیں کیسنر کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔

تاہم،یہ بات واضح رہے کہ اس ٹیسٹ کی درستی جاننے کے لیے ابھی ایک وسیع تحقیق درکار ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر کن زانگ اور تحقیق میں شامل ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ بنیادی مقصد یہ ہے کہ ر لوگوں کے سالانہ چیک اپ کے دوران اس طرح کے بلڈ ٹیسٹ کیے جائیں۔

مزید خبریں :