پی آئی اے کے مسافر استنبول سے ترکش ائیر میں یورپ کا سفر کریں گے

ترکش ائیرلائنز ، قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) سے نئے معاہدے پر رضامند ہوگئی ہے  جس کے تحت پی آئی اے کے مسافر استنبول سے ترکش ائیرلائنز  میں برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک کاسفرکرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترکش ائیرلائنز  پی آئی اے سے کوڈ شیئرنگ کے نئے معاہدے پر رضامندہوگئی ہے۔

ترکش ائیرلائنز نے سربراہ پی آئی اے ائیر مارشل ارشدملک کو خط لکھ کرکہا ہے کہ دونوں ائیرلائنز میں یک طرفہ کوڈشیئرنگ معاہدے کو دوطرفہ کیاجائےگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ترکش ائیر اور پی آئی اے برمنگھم، لندن،میلان، بارسلونا،کوپن ہیگن  اور اوسلو کے لیےکوڈشیئرکریں گی۔

معاہدے کے بعد پی آئی اے کے مسافر استنبول ائیرپورٹ سےترکش ائیرلائنز کے یورپی روٹس کےٹکٹ بک کراسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوڈشئیرنگ کا معاہدہ پی آئی اے پروازوں پر برطانیہ، یورپ اور امریکا کی پابندیوں کےباعث کیاجارہا ہے۔

خیال رہے کہ قومی ائیرلائنز کے پائلٹس کے جعلی اور مشکوک لائسنس کا معامہ سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید خبریں :