Time 30 جولائی ، 2020
پاکستان

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ تک سمندر اور دریا میں نہانے پر پابندی عائد

 سندھ بھر میں ہوائی فائرنگ اور موٹرسائیل کی ون وہیلنگ پربھی پابندی عائد رہےگی،نوٹی فکیشن،فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سندھ میں دریا،نہر اور سمندرپر عوامی اجتماع اور نہانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تہوار کے موقع پر ان مقامات پراجتماعات کے باعث جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ سندھ بھر میں ہوائی فائرنگ اور موٹرسائیل کی ون وہیلنگ پربھی پابندی عائد رہےگی۔

محکمہ داخلہ نے عیدالاضحٰی کے موقع پر  ائیرپورٹ کے اطراف کےعلاقوں میں بھی دفعہ 144نافذکرنےکا اعلان کیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ائیرپورٹ کے قریب پھینکنے کی ممانعت ہوگی اورپابندی کا اطلاق ایک ماہ تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی آلائشیں پھینکنےکے بعد پرندوں کی آمد سے فضائی حادثات کاخدشہ ہے۔

مزید خبریں :