کھیل
Time 31 جولائی ، 2020

قومی کرکٹرز کی سرفراز کی امامت میں نماز عید کی ادائیگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر ڈربی میں عید الاضحیٰ منائی۔

انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی جہاں سرفراز احمد نے امامت کی اور خطبہ بھی دیا۔

نماز عید کے بعد کھلاڑی گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی جب کہ قومی کرکٹرز نے ایک ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

کورونا کے باعث قومی کرکٹرز کو کہیں اور جانے کی اجازت نہیں تھی جب کہ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل ڈربی سے مانچسٹر پہنچے گی۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے۔

مزید خبریں :