04 اگست ، 2020
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نےاپنا پہلا میوزک البم ریلیز کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے لکھا کہ جس میوزک البم پر انہوں نے5 سال قبل کام شروع کیا تھا بالآخرریلیز ہو گیا ہے۔
ایان علی کا کہنا ہے کہ ان کے البم نتھنگ لائیک ایوری تھنگ" کی آفیشل اینی میٹڈ ویڈیوز اور آفیشل میوزک ویڈیوز اور بہت کچھ جلد ریلیز کیا جائے گا۔
ایان علی کے گانے اس وقت معروف میوزک اسٹریمنگ ایپس اور ویب سائٹس اسپاٹی فائی، ڈیزر اور گوگل پلے پر سنے جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایاز علی کے گانے ان کے یوٹیوب چینل پر بھی سنے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ 12 جولائی کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماڈل ایان علی نے لکھا کہ ’پرانی لیمبرگینی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے'۔