اسلام آباد کے ریڈ زون میں ایک شخص کی کھلے عام ہوائی فائرنگ

اسلام آباد کے ریڈ زون میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گارڈز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے شاہراہ دستور پر ریڈ زون میں واقع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی عمارت کے سامنے ہوائی فائرنگ کی اور 9 راؤنڈز فائر کیے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں فائرنگ کے بعد متعدد اہم عمارتوں کے گیٹ بند کردیے گئے۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو  سرکاری عمارتوں پر تعینات گارڈز نے  پکڑ کر پولیس کےحوالے کیا۔

گرفتار شخص سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :