زاہد حفیظ چوہدری نئے ترجمان دفتر خارجہ تعینات

زاہد حفیظ چوہدری کو پاکستان کے دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری اِس وقت وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اور سارک تعینات ہیں جو امریکا، افغان اور امور کشمیر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری کا وزارت خارجہ ہیڈ کوارٹر اور فارن مشنز میں 26 سال کا تجربہ ہے اور وہ واشنگٹن اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری کو عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

 زاہد حفیظ چوہدری واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے اور لندن میں پاکستانی ہائی کمشن میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں، وہ وزارت خارجہ میں ڈی جی افغانستان ، ایران اور ترکی بھی رہے ہیں۔

 زاہد حفیظ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بھی رہے ہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے انٹرنیشنل لاء میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے، بزنس ایڈمنسٹریشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے جبکہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

مزید خبریں :