کراچی میں سنگین مقدمات میں ملوث ضمانت پر رہا ملزمان کی تصدیق کا عمل جاری

پولیس ترجمان کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے تھانوں کی سطح پر ضمانت پر رہا ملزمان کے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں،فوٹو:فائل

کراچی میں گذشتہ 2 سال کے  دوران عدالتوں سے ضمانت پر رہا ہونے والے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی تصدیق اور قواعد کی جانچ پڑتال کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے تھانوں کی سطح پر ضمانت پر رہا ملزمان کے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اور ضمانت پر رہا شدہ مجموعی طور پر 156 ملزمان کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

کوائف کی جانچ کے دوران اب تک 80 ملزمان کو تصدیق کے بعد جانے دیا گیا جب کہ 76 ملزمان کی جانچ پڑتال کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ضمانت پر رہا ملزمان کی سرگرمیاں اور دیگر معاملات زندگی کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری اس عمل کا مقصد کراچی میں امن و امان کا قیام ہے، مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

مزید خبریں :