دنیا
Time 10 اگست ، 2020

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منانے کا اعلان

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام 14 اگست کو عالمی برادری پر واضح کریں گے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام 15 اگست کو مقبوضہ وادی میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اس لیے وہ اس مرتبہ بھی پاکستان کا یوم آزادی مکمل جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں گے۔

مزید خبریں :