پاکستان
09 فروری ، 2012

پی آئی سی ادویات کیس: جوڈیشل کمیشن 13 فروری سے تحقیقات کریگا

پی آئی سی ادویات کیس: جوڈیشل کمیشن 13 فروری سے تحقیقات کریگا

لاہور … پنجاب حکومت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا جوڈیشل کمیشن پی آئی سی ادویات کے ری ایکشن سے ہونے والی ہلاکتوں پر 13 فروری سے تحقیقات شروع کرے گا۔ جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل جوڈیشل کمیشن ادویات کے ری ایکشن سے ہونے والی ہلاکتوں کے معاملہ کی تحقیقات کرے گا جس میں عرفان سعید کو کمیشن کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ادویات کے ری ایکشن سے ہونے والی ہلاکتوں پر پنجاب حکومت نے جوڈیشل انکوائری کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے کمیشن قائم کیا گیا۔ ادویات کے ری ایکشن سے ہونے والی اموات کے بارے میں ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت کو تجویز بھی پیش کرے گا۔

مزید خبریں :