07 ستمبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹیبھارت کی لیجنڈری گلوکارہ اور پلے بیک سنگر آشا بھوسلے نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لیے آشا بھوسلے کی پہلی فلم” مائی“کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایت کارمہیش کوڈیال کی اس فلم میں آشا کے ساتھ ساتھ رام کپور، پدمنی کولہاپور،نوین کوشک اور شیوانی جوشی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔فلم مائی میںآ شا بھوسلے ایک ایسی ماں کا کر دار اداکررہی ہیں جواپنے اکلوتے بیٹے کے چھوڑ جانے کے بعد اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ مشکلات بھری زندگی گزار رہی ہے۔سبھاش داور اور نیتن شنکر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم23نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔