پاکستان
09 فروری ، 2012

این اے 9مردان میں 12 ہزار جعلی ووٹوں کا انکشاف، رجسٹریشن منسوخ

این اے 9مردان میں 12 ہزار جعلی ووٹوں کا انکشاف، رجسٹریشن منسوخ

پشاور … قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 9 مردان ون میں 12 ہزار سے زائد جعلی ووٹوں کے انکشاف کے بعد نادرا نے ان ووٹوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 9 مردان ون میں 12 ہزار سے زائد جعلی ووٹوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2006-07ء کی انتخابی فہرستوں میں این اے 9 مردان ون کے رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 472 تھی جبکہ نادرا کی جانب سے انتخابی فہرستوں کا جائزہ لینے کے بعد 12 ہزار سے زائد جعلی ووٹ پائے گئے۔ جن میں 6752 مردوں اور 5273 خواتین کے ووٹ جعلی بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے جعلی ووٹرز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے جس کے بعد این اے 9 میں اب کل 2لاکھ 50 ہزار 459 رجسٹرد ووٹر ہیں۔ این اے 9 مردان ضمنی انتخاب 25 فروری کو ہو گا۔یہ نشست خواجہ محمد ہوتی کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :