Time 17 اگست ، 2020
پاکستان

نارووال یونیورسٹی کے استاد کو یونیورسٹی لان میں ولیمہ کرنا مہنگا پڑگیا

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

نارووال یونیورسٹی کے ٹیچر کو یونیورسٹی لان میں ولیمہ کرنا مہنگا پڑگیا اور انہیں  سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نارووال یونیورسٹی کے لان میں گذشتہ دنوں ایک ٹیچر کا ولیمہ رکھا گیا تھا جس میں یونیورسٹی اساتذہ اور رشتے داروں سمیت 100 سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔

 ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو انتظامیہ اور ٹیچر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا، عوامی حلقوں نے واقعے کے خلاف نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث شادی ہالوں پر لگائی گئی پابندی ابھی تک برقرار ہے اور عام شہری گھروں پر ہی سادگی سے محدود افراد کے ساتھ تقریبات کا انعقاد کررہے ہیں۔

یونیورسٹی کے لان میں ہونے والے ولیمے میں سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر بھی نظر انداز کی گئیں۔

 دوسری جانب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں چھٹیاں تھیں، اس لیے پروگرام کی اجازت دی۔

مزید خبریں :