18 اگست ، 2020
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال سے پیدائش کے چند گھنٹے بعد ہی نومولود بچی کو اغواکر لیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق نثار کالونی کے رہائشی فرخ کی اہلیہ کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔
پیدائش کے 4گھنٹے بعد ایک نامعلوم خاتون بچی کی پھوپھی کو نومولود کو پولیو کے قطرے پلانے کا کہہ کر اپنے ساتھ لے گئی اور اسے چکمہ دے کر بچی کو لےکر فرار ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے اغوا کار خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔