کھیل
Time 18 اگست ، 2020

سابق کپتان سلیم ملک کی پی سی بی کو وارننگ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے ایک بار پھر  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جواب جمع کرا دیا۔

سلیم ملک کہتے ہیں کہ 15 روز میں پی سی بی نے جواب نہ دیا تو ان کے پاس کئی ایک آپشنز ہیں۔

سابق کرکٹر سلیم ملک جواب جمع کروانے پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے تو   انہیں مرکزی دروازے پر 12 منٹ انتظارکرنا پرا جس پر وہ خاصے برہم تھے۔

جواب جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، 200 صفحات پر مشتمل نوٹس کاوہ کیا جواب دیں؟ یہ سب من گھڑت ہے، ریکارڈنگز ہیں تو وہ کیوں نہیں دی جاتیں؟

سلیم ملک نے سابق کپتان راشد لطیف پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے، اُنہوں نے ذاتی مفاد کے لیے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں، اُنہیں ڈرایا دھمکایا، ان کے بارے میں عطاء الرحمان جو کہہ رہا ہے درست کہہ رہا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا معاملہ پی سی بی نے خود بنایا ہوا ہے اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو آئی سی سی مجھے بھی خط لکھتا جبکہ آئی سی سی نے آج تک اُن سے رابطہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :