19 اگست ، 2020
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کے دوران پاکستان میں بیروزگار ہونے والے نوجوانوں کی تعداد کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں بیروزگاری بڑھی، 3 ماہ کے عرصے میں 15 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کورونا وائرس 6 ماہ یعنی ستمبر تک جاری رہتا ہے تو بیروزگار نوجوانوں کی تعداد 23 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ایشیاء پیسیفک ریجن کے ممالک بری طرح متاثر ہوئے، ریجن میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار ہوئے۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں بیروزگاری کا تناسب زیادہ رہا۔