08 ستمبر ، 2012
بالی ووڈ…این جی ٹی…ڈراؤنی فلموں کے حوالے سے بالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان بنانے والے ہدایتکار رام گوپال ورما کی نئی ہارر فلم’بھوت ریٹرنز‘کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔3Dٹیکنالوجی کیساتھ بننے والی فلم بھوت ریٹرنز کے ذریعے ناصرف نیپالی حسینہ منیشا کوئرالہ بلکہ مشہور انڈر ورلڈ فلم ستیا سے شہرت حاصل کرنے والے جے ڈی چکراورتی بھی بالی ووڈ میں اپنی واپسی کررہے ہیں ۔2003کی بلاک بسٹر فلم"بھوت"کاسیکوئل بھوت ریٹرنز12اکتوبر کو ہندی،تامل اور تیلگو زبانوں میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔