امریکی شہری کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم

امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی سینیٹر رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی کی اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف پٹیشن منظور کر لی۔

جسٹس آف پیس نے سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 5 اگست کو درخواست مسترد کر دی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آف پیس نے 5 اگست کے فیصلے میں اختیارات سے تجاوز کیا، عدالت نے آرڈر پاس کرتے وقت قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کومدنظر نہیں رکھا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میـں لکھا کہ رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کو زیر التوا تصور کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج کو سنتھیا رچی کی درخواست پر سماعت کے لیے معاملہ جسٹس آف پیس کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 5 اگست کا فیصلہ سنانے والے جج کے پاس کیس دوبارہ نہ بھیجا جائے اور فریقین کو سن کر 3 ہفتوں میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

مزید خبریں :