کراچی میں بارشوں کی تباہ کاریوں پر سرکاری اداروں کا آڈٹ ہوگا

کراچی میں بارشوں کی تباہ کاریوں پرسرکاری اداروں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آڈیٹر جنرل پاکستان نےکراچی میں سرکاری اداروں کا آڈٹ کرانےکا حکم دیاہے اور اس سلسلے میں خصوصی آڈٹ کے لیے مشترکہ ٹیم بھی بنائی گئی ہے۔

آڈیٹر جنرل آفس کی دستاویز کے مطابق آڈٹ ٹیم 2018 اور 2019 کے دوران  سرکاری اداروں کو دیے گئے فنڈز کا آڈٹ کرے گی۔

دستاویز کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، شہر  کی 6 ضلعی میونسپل کارپوریشنز اور 3 کنٹونمنٹ بورڈز کا بھی آڈٹ ہوگا۔

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کراچی کا خصوصی آڈٹ الگ سے ہوگا اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لیے فراہم وسائل کا آڈٹ ہوگا جبکہ شہر کے ڈرین سسٹم کی صلاحیت کی جانچ پڑتال بھی کی جائےگی اور نالوں کی صفائی پر ہونے والے اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق شہر کے نالوں کے ارد گرد ہونے والی تجاوزات کو بھی چیک کیاجائے گا اور بارشوں سے نمٹنے کے لیے سرکاری اداروں میں رابطےکاجائزہ لیاجائےگا۔

مزید خبریں :