پاکستان
Time 03 ستمبر ، 2020

’پاکستان کے پر ہجوم شہروں میں کورونا کیسز تیزی سے سامنے آئیں گے‘

فائل فوٹو

کراچی: پاکستان میں کم ہوتے کورونا کیسز سے ماہرین کشمکش کا شکار ہیں۔

ماہرین خوفزدہ ہیں کہ پاکستان کے پر ہجوم شہروں میں کورونا وائرس تیزی سے سامنے آئیں گے اور ساتھ ہی بھارت کا بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ جہاں روز بروز ہزاروں کی تعداد میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

طبی ماہرین کو خدشہ ہےکہ شہری علاقوں میں کورونا کیسز اس شدت سے بڑھ سکتے ہیں کہ اسپتالوں میں بھی جگہ کم پڑ جائے گی۔

حالیہ دنوں میں پاکستان میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد تیزی سے کم ہوتی گئی اور اب یہ تعداد سنگل ہندسے تک بھی آگئی ہے لیکن دوسری ہی جانب بھارت میں یہ تعداد سیکڑوں سے بھی بڑھ گئی ہے۔

پاکستان کی تاریخ رہی ہے کہ وہ پولیو اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض کو کنٹرول نہیں کرسکا۔


مزید خبریں :