10 فروری ، 2012
برلن … جرمنی کے دارالحکومت برلن میں 62ویں برلن فلم فیسٹول کا آغاز ہو گیا۔ برلن فلمی میلے کے ریڈ کارپٹ پر شوبزنس کی دنیا سے تعلق رکھنی والی نامور شخصیات جلوہ گر ہوئے۔اس موقع پر جما دینے والی ٹھنڈ کے باوجود مداہوں کی بڑی تعداد ماحول کو گرما دینے کے لئے ریڈ کارپٹ کے دونوں جانب موجود تھی۔جنہیں ادکاروں نے آٹو گراف پیش کئے۔فلمی میلے کی جیوری میں برطانوی ڈائریکٹر Mike Leigh بھی شامل ہیں اور انہوں نے پہلی بار میلے میں افریقی فلموں کو بھی شامل کیا ہے۔برلن فلمی میلے کا اختتام 18 فرروی کو ہو گا، جس میں جیتنے والی فلم کو گولڈن بیئر کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔