Time 10 ستمبر ، 2020
کھیل

'آلو کے پراٹھے اور قیمے والے نان': قومی کرکٹرز انگلینڈ سے واپسی پر کیا کر رہے ہیں؟

— فائل فوٹو

‏پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں 9 ہفتے بائیو سکیور ماحول میں گزارے جو کہ آسان نہیں تھا۔

کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے کھلاڑی صرف ہوٹل اور گراؤنڈ تک محدود رہے اور انہیں باہر گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں تھی۔ 

 قومی کرکٹرز 9 ہفتے غیر معمولی حالات میں گزارنے کے بعد اب پاکستان میں  اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور منفرد خواہشات بھی پوری کر رہے ہیں۔

 بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وہاب ریاض سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کا دورہ پوری ٹیم کے لیے انتہائی مشکل تھا لیکن وہ سب گھر واپس آ چکے ہیں اور خاندان کے ساتھ وقت انجوائے کر رہے ہیں۔

‏ وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ وہ واپسی پر طرح طرح کے کھانے کھا رہے ہیں۔ "میں کبھی آلو والے پراٹھے کھاتا ہوں تو کبھی قیمے والے نان کھا رہا ہوں۔۔۔فیملی کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں اور بچوں کے ساتھ کھیل کود کر رہا ہوں۔"

‏لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ان کی ایک لمبے عرصے کے بعد انگلینڈ سے واپسی ہوئی اس لیے وہ زیادہ سے زیادہ وقت فیملی کے ساتھ گزار رہے ہیں۔

‏ شاداب خان نے بتایا کہ وہ حارث رؤف اور محمد موسی کے ساتھ سیر کے لیے مری بھی گئے۔

‏ ڈبیو ٹی ٹوینٹی میچ میں ہی اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھانے والے نوجوان حیدر علی کا کہنا ہے کہ جب سے واپسی ہوئی ہے وہ فیملی ، فرینڈز اور فینز کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

مزید خبریں :