Time 10 ستمبر ، 2020
پاکستان

سندھ میں بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

سندھ میں بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

سندھ میں بچوں کے اغوا اور زیادتی سے متعلق 8 ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق  جنوری سے اگست 2020 تک سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 93 واقعات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ 18 کیسز خیرپور میں رپورٹ ہوئے، رواں سال صوبے میں بچوں پر جسمانی تشدد کے 36 واقعات ہوئے۔

رواں سال اگست تک سندھ میں بچوں کی گمشدگی کے 782 واقعات ہوئے، 2019 میں صوبے میں بچوں کی گمشدگی کے صرف 131 واقعات ہوئے تھے۔

کراچی میں ضلع ملیر میں بچوں کی گمشدگی کے 140 اور زیادتی کے 6 واقعات ہوئے، کراچی میں بچوں کی گمشدگی کے 661 واقعات ہوئے  جن میں سے 428 بچے مل گئے، 233 بچے تاحال بازیاب نہیں کرائے جاسکے ہیں۔

مزید خبریں :