09 ستمبر ، 2012
بغداد…عراق میں سکیورٹی فورسز پر بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں11سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔عراقی دارالحکومت بغداد کے شمالی حصے میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر بم حملے اور فائرنگ سے 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔عراق کے شہر کرکوک میں ہونے والے ایک بم حملے میں پولیس کے زیر تربیت 8 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق حالیہ پرتشدد کارروائیوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند ملوث ہیں۔