انٹرٹینمنٹ
10 ستمبر ، 2012

سیف کرینہ شادی : شرمیلا ٹیگور نے دعوت نامے بھیجنا شروع کردیئے

سیف کرینہ شادی : شرمیلا ٹیگور نے دعوت نامے بھیجنا شروع کردیئے

ممبئی …بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اور پٹودی کے نواب سیف علی خان کی شادی نہ ہوئی ملین ڈالرکا سوال ہوگیا،جس کے حوالے سے آئے دن نت نئی افواہیں میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں۔خیر اب ان تمام افواہوں کو بریک لگانے کا وقت آپہنچا ہے کیونکہ سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے بلاآخر شاہی شادی کے دعوت نامے مہمانوں کو بھیجنا شروع کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرینہ اور سیف 17اکتوبر کو ایک دوسرے سے وعدے اور قسمیں نبھانے کا اقرار کرتے ہوئے نکاح کی باقاعدہ تقریب میں "قبول ہے،قبول ہے،قبول ہے"کرتے نظر آئینگے۔ذرائع کے مطابق دونوں خاندانوں میں شادی کی تیاریاں مکمل عروج پر ہیں جو متوقع طور پر اکتوبر میں ہی انجام پائیگی تاہم جہاں شادی کا وینیو تاحال کنفرم نہیں ہے وہیں ولیمہ18اکتوبر کو ہریانہ میں پٹودی پیلس میں ہونا طے پایا ہے۔

مزید خبریں :