10 اکتوبر ، 2020
چین کی ایک اسٹیل مِل نے ہدف سے زائد منافع ہونے اور کارکردگی سے خوش ہو کر اپنے 4 ہزار 116 ملازمین کو بونس میں نئی گاڑیاں دے دیں۔
چینی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے جیانگ ژی میں واقع لوہا اور اسٹیل بنانے والی مِل نے اپنے ملازمین کو بونس کے طور پرگاڑیاں دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مسلسل پانچویں سال طے شدہ ہدف سے زائد منافع حاصل کیا ہے جس پر انتظامیہ نے خوش ہوکر اپنے ملازمین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا۔
ملازمین کودی گئی گاڑیوں کی مجموعی قیمت تقریباً 74 کروڑ ڈالر بنتی ہے جب کہ کمپنی نے وہیکل ٹیکس سمیت 5 سال تک انشورنس فراہم کرنےکا بھی اعلان کیا ہے۔
چینی کمپنی کے اس فیصلے کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے جب کہ بعض افراد کا کہنا ہے اگر کمپنی گاڑی کے بجائے پیسے دے دیتی تو وہ ملازمین اپنی مرضی اور پسند کی گاڑی لے سکتے تھے۔