پاکستان

وفاقی کابینہ نے مارگلہ روڈ پر تجاوزات ہٹانےکیلئے وزارت دفاع سے ٹائم لائن مانگ لی

چیئرمین کیپیٹل ڈویلمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی 13 اکتوبر کو کابینہ کو بریفنگ کے منٹس کی کاپی جیونیوز نے حاصل کرلی— فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نےمارگلہ روڈ پر تجاوزات ہٹانےکیلئے وزارت دفاع سے ٹائم لائن مانگ لی۔

چیئرمین کیپیٹل ڈویلمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی 13 اکتوبر کو کابینہ کو بریفنگ کے منٹس کی کاپی جیونیوز نے حاصل کرلی۔

بریفنگ کے مطابق وزارتِ دفاع نے مارگلہ روڈ پر تجاوزات ہٹانےکیلئے سی ڈی اےسےوقت مانگا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے بتای اکہ سیکٹر ای ایٹ، ای نائن میں تجاوزات کا معاملہ ائیر فورس، نیوی کے سامنے رکھا گیا، وزارت دفاع نے مارگلہ روڈ پرتجاوزات ہٹانےکیلئے سی ڈی اے سے وقت مانگا ہے۔

اس موقع پر وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ وزارت دفاع تجاوزات ہٹانے کی ایک تاریخ بتائے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔

وفاقی کابینہ نے 11 اگست کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہاربرہمی بھی کیا اور وزیراعظم نےواضح کیا کہ گرین بیلٹس پرتجاوزات کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

مزید خبریں :