10 نومبر ، 2020
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے قانون کی خلاف ورزی اور غیر مسابقتی سرگرمیوں پر 84 شوگرملزکو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پنجاب کی 45 ، سندھ کی 33 اور خیبرپختونخوا کی 6 شوگر ملز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
کمیشن کاکہنا ہےکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سینیئر عہدیدار حساس معلومات کے تبادلے اور قیمتوں کے اتار چڑھاؤ میں ملوث رہے ہیں، ایسوسی ایشن نے چینی کی برآمدات سے ذخائر میں کمی کی اور مشترکہ طور پر چینی کی قیمتیں بڑھائیں۔
اعلامیے کے مطابق20-2019 میں پنجاب کی 15شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ میں بھی تاخیر کی۔
جن ملز کو نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں ان میں آصف علی زرداری ، نواز شریف، جہانگیر ترین اور ہمایوں اختر کے خاندان کی ملکیتی شوگر ملز بھی شامل ہیں۔