Time 12 نومبر ، 2020
پاکستان

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی طالبات کا ہراسانی کیخلاف احتجاج

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکشن ٹیم کو تین دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ 

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے انسپکشن ٹیم کو تین دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ہراسگی کیس میں ملوث یونیورسٹی ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی طالبات نے ہراسگی کے معاملے پر احتجاج کیا تھا۔

طالبات کا مؤقف ہے کہ اساتذہ پرچوں کی چیکنگ اور تحقیقی مقالوں کی جانچ کے دوران ہراساں کرتے ہیں۔

مزید خبریں :