کھیل
Time 17 نومبر ، 2020

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا فائنل سے قبل کیوں آبدیدہ ہوگئے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کا فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز  کے درمیان کھیلا گیا اور دونوں ہی ٹیمیں پہلی بار فائنل میں پہنچی تھیں۔

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا زندگی کے اس اہم لمحے پر اپنی والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے۔

 جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے فواد رانا کا کہنا تھاکہ  ان کی والدہ نے کہا تھا کہ تم مشہور ہوگے،ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہی زندگی میں کامیابیاں ملی ہیں ۔

انہوں نےاپنی والدہ کی یاد میں نظم بھی سنائی اور کہاکہ وہ پی ایس ایل کا فائنل جیت کر اپنی والدہ کے نام کریں گے۔

فواد رانا کا کہنا تھاکہ انہیں پی ایس ایل میں شائقین کی بے پناہ محبتیں ملی ہیں اور  دباؤ کے باعث ان کے سر اور مونچھوں کے بال بھی کم ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :