13 ستمبر ، 2012
خیرپور…خیرپور کے علاقے پیر کو کو ، شادی شہید ، اْبھن شاہ اور آدم سلطان کے پہاڑوں میں شدید بارش کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں پھر طغیانی آگئی۔ ٹھیڑی شاہ میں موسلادھار بارش سے کئی کچے مکانات گرگئے۔ خیرپور میں گرج چمک کے ساتھ شدید موسلا دھار بارش ہوئی۔ ٹھیڑی شہر میں تباہ کن بارش کی وجہ سے کئی مکانات گر گئے۔ بے گھر افراد نے سرکاری امداد نہ ملنے کے خلاف سڑکوں کنارے احتجاج کیا جبکہ پیر کو کو ، شادی شہید، اْبھن شاہ اور آدم سلطان کے پہاڑوں میں مسلسل 10 گھنٹے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے پہاڑی ندی نالوں میں پھر طغیانی آگئی جس سے مزید 16 دیہات زیر آب آگئے۔ پیر کو کو سے کوٹڈیجی تک 50کلو میٹر چورس میل کا علاقہ دریا کا منظر پیش کررہا ہے۔ مٹھن فقیر کے قریب سیم نالے میں 30فٹ شگاف پڑنے سے متعدد دیہات اور وسیع اراضی پر کھڑی ہوئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔