10 فروری ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم کے معاون خصوصی پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے زیرصدارت اجلاس میں پٹرولیم پالیسی2012 پر وفاق اور صوبوں کا اتفاق ہوگیا ہے ،آئندہ چند روز میں پٹرولیم پالیسی 2012 کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں تیل ا ور گیس کی تلاش اور پیداوار میں رائلٹی کے معاملات پر بھی وفاق اور صوبوں میں طے پاگئے، پٹرولیم پالیسی 2012 کا مسودہ صوبوں کو بھجوایا جائے گا ۔