پاکستان
Time 28 نومبر ، 2020

بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے: حماد اظہر

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر  نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر  نے کہا کہ حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، جیسے ہی موقع ملے گا آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کر دیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے باوجود آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا ضروری ہے جب کہ کوشش کریں گے کہ بجلی کی قیمت کم سے کم بڑھائيں لیکن اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے۔

مزید خبریں :