انڈونیشیا کی ائیرلائن نے بھی ماسک پہن لیا

فوٹو: بشکریہ انڈیا ٹوڈے

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن نے بھی ماسک پہن لیے۔

انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن گرودا انڈونیشیا نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے اپنے 5 طیاروں پر ماسک پینٹ کیا ہے۔

گرودا انڈونیشیا نے اپنے طیاروں کے آگے نیلے رنک کا ماسک پینٹ کیا ہے تاکہ اس سے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم 'آؤ ماسک پہنتے ہیں' کو حمایت حاصل ہو سکے۔

یہ طیارے ملکی پرواز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی پرواز سنگاپور اور جاپان میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گروڈا انڈونیشیا کے 5 طیاروں پر 60 لوگوں نے مل کر 120 گھنٹوں میں یہ ماسک پینٹ کیے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی صورتحال 

خیال رہے کہ انڈونیشیا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 500 سے زائد ہے۔ 

مزید خبریں :