کھیل
Time 01 دسمبر ، 2020

مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود نے 38 واں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان کے معروف مارشل آرٹ ماہر  اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے 38 واں گنیز  ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان مسحود نے اسٹار جمپس کا سب سے مشکل ورلڈ ریکارڈ بنایا، انہوں نے 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 27 اسٹار جمپس کیے۔

عرفان محسود کی جانب سے توڑا جانے والا یہ ورلڈ ریکارڈ اس سے قبل 22 اسٹار جمپس کا تھا۔

عرفان محسود کو گنیز  ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے تصدیقی ای میل جاری کردی ہے۔

خیال رہے کہ عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے بھارت، امریکا، عراق، برطانیہ، فلیپائن اور اٹلی کے ریکارڈز بھی توڑے ہیں۔

مزید خبریں :