10 فروری ، 2012
شارجہ…پاکستان نے افغانستان کو واحد ون ڈے انٹرنیشنل میں سات وکٹ سے ہرا دیا،یونس خان اور عمران فرحت نے نصف سنچری اسکور کی ،شاہد آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کے لیے افغان شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی اور میچ کے دوران اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی رہی،افغان قائد نوروز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی،پوری ٹیم 48اعشاریہ تین اوورز میں 195رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی،کریم صادق 40 اور محمد نبی 37رنز کے ساتھ نمایاں رہے شاہد آفریدی نے 36رنز کے عوض پانچ وکٹ لیں،عمر گل اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا،پاکستان نے196رنز کا ہدف تین وکٹ پر حاصل کر لیا،،یونس خان ستر رنز بناکرناٹ آوٴٹ رہے،عمران فرحت نے 52 اور مصباح الحق نے 40رنز کی اننگز کھیلی۔