پاکستان
Time 06 دسمبر ، 2020

بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.6 تک پہنچ گئی

فوٹو: فائل

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی شرح 11.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 413 ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 48 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے کیسز  پانچ اضلاع سے رپورٹ ہوئے اور سب سے زیادہ کورونا کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کورونا کے 194 ٹیسٹ میں سے 12 میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 6.2 فیصد رہی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کیچ تربت میں کورونا کے 76 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 28 کی رپورٹ مثبت آئے اور شرح 36.8 فیصد رہی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق لسبیلہ میں کورونا کے 25 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6 کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 24 فیصد رہی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 11.6 فیصد رہی۔

مزید خبریں :