,
Time 08 دسمبر ، 2020
کاروبار

FBR کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار

تاجروں کی جانب سے متعدد بار درخواست کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہےکہ تمام کمرشل بینک ٹیکس گزاروں کیلئے آج رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ایف بی آرکےتمام فیلڈ دفاتر بھی ٹیکس گزاروں کیلئے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیکس گزار رات 12 بجے تک آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے بھی داخل کرسکتے ہیں۔

آج ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اور صرف 13 لاکھ گوشوارے جمع کرانے گئے ہیں۔

ملک کی تاجر برادری اور ٹیکس ماہرین حکومت سے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کا کہہ رہی ہے لیکن بورڈ کا پیغام ہے کہ مزید ایکسٹینشن نہیں دی جائے گی کیس ٹو کیس فیصلہ ہوگا۔ 

صدر کراچی چیمبر شارق وہڑہ نے چیئرمین ایف بی آر کے بجائے گوشوارے تاریخ توسیع کے لیے وزیراعظم کو خط لکھا ہے، کہتے ہیں کورونا کی وجہ سے عام حالات نہیں، مشکل وقت میں عوام دوست فیصلہ کیا جائے۔

مزید خبریں :