09 دسمبر ، 2020
پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہونے کے بعد کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔
کوئنز ٹاؤن میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں پہلے سیشن میں 3 گھنٹے ٹریننگ کی۔
اس موقع پر حارث سہیل نے کہاکہ 14 روز سے ٹریننگ کو بہت مس کر رہے تھے، آہستہ آہستہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔
جب کہ اظہر علی اور محمد حفیظ نے کوئنز ٹاؤن کے ساحل پرچہل قدمی کی۔
پاکستانی کرکٹرز کرائسٹ چرچ میں 14 روزہ آئیسولیشن کے بعد کل کوئنز ٹاون پہنچے تھے، نیوزی لینڈ آمد کے بعد دونوں کرکٹ اسکواڈ کا یہ پہلا ٹریننگ سیشن ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملی جب کہ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے۔