11 دسمبر ، 2020
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان جاتی عمرہ میں ہونے والی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ مل کرچلیں گے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تمام فیصلوں پرمن وعن عمل کیاجائےگا۔
پیپلزپارٹی ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو اورمریم نواز کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مخالف تحریک کےدوسرے مرحلے میں جارحانہ اندازاپنایا جائےگا۔
گرفتاریوں کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائےگا، 13 دسمبر کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سخت مؤقف اختیا ر کیاجائےگا۔
پی ڈی ایم کوانتخابی اتحادمیں بدلنے پر بھی بات کی گئی ہے۔ ن لیگی ذرائع کےمطابق لانگ مارچ، استعفوں، شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال پر تبادلہ خیال کیا گیا، 13 دسمبر کا جلسہ روکنے کی کوشش پر شہر بھر میں احتجاج کیا جائےگا۔