13 دسمبر ، 2020
پاکستان اور چین کا کرنسی سویپ معاہدہ جلد بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اگلے ہفتے کرے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین پاکستان کو کرنسی سویپ معاہدے کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر دے گا۔
پاکستان اور چین کے درمیان باہمی معاہدے ہیں، پاک چین معاہدوں کی تفصیل شیئر نہیں کرسکتے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اگلے ہفتے کرے گا۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں اُس وقت کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔
اس کے بعد یہ پیسے قسطوں کی صورت میں پاکستان کو منتقل کیے گئے تھے۔